لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں 36 سالہ خاتون ثناء جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق، خاتون اپنے گھر میں موجود تھی جب اچانک 3 سالہ بچے سے گولی چل گئی۔ یہ گولی خاتون کو لگی اور وہ فوراً موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔مقتولہ کے شوہر احمد برہان نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ گولی بچے کے ہاتھ سے اچانک چل گئی، جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ واقعے کی مکمل تفصیلات معلوم کی جا سکیں۔ایس ایچ او جوہر ٹاؤن بلال عربی کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور حکام اس معاملے کو بڑی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں تاکہ اس معاملے کی حقیقت سامنے آ سکے۔