تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، شوہر اور تین بچے شدید زخمی

تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، شوہر اور تین بچے شدید زخمی

ویب ڈیسک: مین ہائی وے روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ شوہر اور تین بچے شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق خاتون سمیت زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی 38 سالہ خاتون کی شناخت خالدہ پروین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔