تحریک انصاف گولی چلنے کا ثبوت کیوں نہیں پیش کر رہی؟:عطا تارڑ

تحریک انصاف گولی چلنے کا ثبوت کیوں نہیں پیش کر رہی؟:عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اگر گولی چلنے کا دعویٰ سچ ہے تو ثبوت کیوں نہیں پیش کیے جا رہے؟عطا تارڑ نے کہا کہ پرتشدد عناصر نے غلیلوں، بنٹوں، پتھروں، اور اسلحے سے لیس ہو کر حملے کیے، پولیس اور رینجرز کے اہلکار شہید اور زخمی ہوئے، اور اس نقصان کا ذمہ دار کون ہوگا؟انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت سانحہ 9 مئی میں ملوث ہے، اور تمام ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے تحریک انصاف کو سوالات کے جواب دینے اور الزامات سے فرار اختیار نہ کرنے کا مشورہ دیا۔