لاہور( کرائم رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہوں کو طلب کر لیا۔ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزموں کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ مدعی خلیل الرحمان قمر کے دوست عبدالحفیظ بطور گواہ پیش ہوئے۔