لاہور(آئی این پی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ہنی ٹریپ کر کے اغواء برائے تاوان کیس کے مدعی ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر کو گواہی کیلئے طلب کرلیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمے پر سماعت کی،عدالت نے مقدمے کے مدعی خلیل الرحمان قمرکوکل بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا،سماعت کے دوران سرکاری گواہ سب انسپکٹر شبیراعوان کے بیان پر جرح کی جو کل بھی جاری رہے گی۔