لاہور(خصوصی رپورٹ) انسداد دہشتگری عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت ہوئی۔ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر 12ملزموں کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے گواہوں کو شہادت کے لئے طلب کرتے ہوئے مذید سماعت کل تک ملتوی کردی۔