ہنی ٹریپ کیس،ملزموں کے وکلا آج حتمی دلائل کیلئے طلب

لاہور (خصوصی رپورٹ) انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آج ملزموں کے وکلا کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔ عدالت حتمی بحث کے بعد مقدمہ کا فیصلہ سنائے گی۔خلیل الرحمٰن قمر کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 10 ملزموں کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ ضمانت پر رہا ملزم یاسر علی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔