لاہور( کرائم رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس پر سماعت ہوئی، آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12ملزموں کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ تمام ملزموں کے وکلا نے مدعی پر الگ الگ جر ح مکمل کی، عدالت نے مزید سماعت آج تک ملتوی کردی ۔عدالت نے تفتیشی افسر عمران کے بیان پر بھی جرح کیلئے طلب کر لیا ۔