ملزموں کیخلاف سلاٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے پابندِ سلاسل کر دیا گیا
چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ) محکمہ لائیو سٹاک تحصیل چیچہ وطنی نے مردہ جانور کا 160 کلوگرام گوشت قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر عزیز احمد نے ویٹرنری اسسٹنٹ محمد طارق متین، رانا محمد عثمان اور محمد احمد کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کی وہ گاڑی بھی تحویل میں لے لی جس میں مردہ گوشت منتقل کیا جا رہا تھا۔محکمے نے مضر صحت اور بدبودار گوشت کو پولیس کی مدد سے تلف کر دیا جبکہ ملزموں کے خلاف سلاٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں پابندِ سلاسل کر دیا گیا۔