لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے رواں سال صوبہ بھر میں کارروائیوں کے دوران سنگین وارداتوں، اسلحہ کی نمائش اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہونیوالا بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ 760 کلاشنکوف، 26 ہزار 897 پستول، ایک ہزار 342 رائفلیں، 2 ہزار 96 بندوقیں اور 592 ریوالور برآمد کیے گئے، ایک لاکھ 45 ہزار 764 گولیاں بھی قبضے میں لی گئیں۔ لاہور میں کارروائیوں کے دوران 22 کلاشنکوف، 118 رائفلیں، 140 بندوقیں، 4 ہزار 915 پستول ، 108 ریوالوراور 24 ہزار 331 گولیاں برآمد کی گئیں۔ آئی جی نے ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے، اسکی نمائش کرنے اور ہوائی فائرنگ پربلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔