لانڈھی نمبر 2 میں دودھ کی دکان پر ڈکیتی، سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پر

لانڈھی نمبر 2 میں دودھ کی دکان پر ڈکیتی، سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پر

کراچی: لانڈھی نمبر 2 میں سحری سے قبل دودھ کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی، جس میں مسلح ملزمان کو گاہکوں کو لوٹتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر نظر آتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 3 مسلح ملزمان دودھ کی دکان پر پہنچے، اسلحہ دکھا کر گاہکوں کو یرغمال بنایا اور ان کی جیبوں میں ہاتھ ڈال کر نقدی اور موبائل فون چھین لیے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک گاہک، جس کی گود میں بچہ تھا، نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا موبائل فون دکان کے اندر انڈوں کے کریٹس کے درمیان چھپا دیا، جسے سی سی ٹی وی کیمرے نے ریکارڈ کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ڈکیتی کی واردات سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، کیونکہ تاحال کسی متاثرہ شہری نے رپورٹ درج نہیں کرائی۔ تاہم، سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر نظر آ رہے ہیں، جس کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔