ایک سال میں وزیراعظم شہبازشریف ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے بے مثال کام کیا:امیرمقام

 اگلے چار سال میں پاکستان کی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی ‘وفاقی وزیر کا حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر بیان
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ایک سال میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بے مثال کام کیا، ایک روپے کی گڑ بڑ کی ایک خبر نہیں آئی ‘ اگلے چار سال میں پاکستان کی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی ۔ وزیراعظم شہبازشریف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر بیان میں وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ایمانداری سے عوام کی خدمت، پاکستان کی ترقی اور پرخلوص تعمیر ایک سال کے سفر کا خلاصہ ہے ، مسلم لیگ (ن) نے جو وعدہ کیاتھا، وہ پورا کردکھایا، نوازشریف کی قیادت میں پاکستان پھر کامیاب ہوا ہے ‘وزیراعظم شہبازشریف کی ذاتی کوششوں سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، اُن کی حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔امیر مقام نے کہا کہ مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح 1.5 فی صد پر آئی، شرح سود 22 سے12 فی صد پر آنا، معاشی استحکام اور کامیابی کی گواہی ہے ۔انجینئر امیرمقام نے کہا کہ ایک سال میں پاکستانیوں کو سکون ملا، معیشت مستحکم ہوئی، دنیا میں پاکستان کی عزت اور مقام بحال ہوا۔