ایک سال میں وزیراعظم شہباز شریف نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا:امیرمقام

پی ٹی آئی نے چار سال ملک میں جو تباہی کی، اس کے منفی اثرات سے رفتہ رفتہ ملک و قوم کو نجات مل رہی ہے 
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین، عوام کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ایک سال میں وزیراعظم شہباز شریف نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے ۔ سٹاک ایکسچینج کے شیئرز میں 1800 پوائنٹ کا تاریخی اضافہ معاشی پالیسیوں پر کاروباری برادری کے اعتماد کا ایک اور ثبوت ہے ۔پی ٹی آئی نے چار سال ملک میں جو تباہی کی، اس کے منفی اثرات سے رفتہ رفتہ ملک و قوم کو نجات مل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت کیا کہ ملک و قوم کو ریلیف صرف مسلم لیگ (ن) دے سکتی ہے ۔آئندہ چار سال میں پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی، اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل درآمد سے عوام کو مزید ریلیف دیں گے۔