سعودی عرب کے تحفے، گھڑیاں اور زیورات لینے والوں نے پھر ثابت کیا یہ محسن کش اور احسان فراموش ہیں
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے دوستوں پر جھوٹے الزام لگانا پی ٹی آئی کا پرانا حربہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے بیرون ملک پاکستانیوں کو بے روزگار کرنے کی سازش کی ہے،پہلے بھی پی ٹی آئی کی وجہ سے سعودی عرب میں پاکستانی بے روزگار اور قید ہوئے تھے جنہیں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی قیادت سے اپیل کرکے معافی دلائی تھی۔ امیر مقام نے کہا کہ کبھی امریکا اور کبھی سعودی عرب پر الزام لگاتے ہیں، یہ لوگ چار سال پاکستان پر مسلط رہے،سعودی عرب کے تحفے، گھڑیاں اور زیورات لینے والوں نے پھر ثابت کیا کہ یہ محسن کش اور احسان فراموش ہیں۔