اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیرمقام کا کی تحریک عدم اعتماد کی منظوری کے تین سال مکمل ہونے پر پی ڈی ایم کے تمام قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دِن عوام، آئین اور پارلیمنٹ کی فتح کا دِن ہے ‘ملک کو بند گلی میں لیجانے والا آج خود اڈیالہ جیل میں بند اور مکافات عمل کا شکار ہے‘10 اپریل محمد نوازشریف کے سیاسی وژن، صبر اور ملک وقوم سے وفاداری کی جیت کا دِن ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، جے یو آئی (ف) سمیت پی ڈی ایم کی سیاسی وجمہوری جماعتوںکی قیادت کی سیاسی جدوجہد کی فتح ہوئی