پی ٹی آئی ملک میں انتشار کی سیاست کر رہی ہے :امیرمقام

 پی ٹی آئی  مظاہروں میں سرکاری ملازمین کو استعمال کر رہی ہے، معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی 
  اسلام آباد (آئی  این پی )وفاقی وزیر برائے امورکشمیر انجنئیر  امیر مقام نے پی ٹی آئی کی سیاست پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں انتشار کی سیاست کر رہی ہے اور اس کا مقصد صرف افراتفری پھیلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے لوگوں کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے اور ملک کی صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی کا شرپسند ٹولہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنا چاہتا ہے، تاہم یہ ملک کی ترقی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے احتجاج کے نام پر چندہ اکٹھا کیا ہے ‘پی ٹی آئی اپنے احتجاجی مظاہروں میں سرکاری ملازمین کو استعمال کر رہی ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔