پشاور(آئی این پی)پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا نام عارضی طور پر پرپی این آئی ایل سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ثابت اللہ خان نے کی۔عدالت نے فیصل جاوید کو عمرے پر جانے کی اجازت دے دی۔جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے کہا کہ آپ عمرہ کر کے واپس آجائیں تو پھر کیس کو دیکھیں گے، فیصل جاوید کو عمرہ کرنے دیں، واپس یہی پر آئیں گے۔