لاہور ہائیکورٹ:پی ٹی آئی رہنما کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور(  کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں پی این آئی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے پی این آئی ایل سے نام نکالنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔تحریک انصاف کے رہنما عبدالحسیب ٹیپو کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ درخواست گزار کے خلاف دو مقدمات تھے دونوں میں ضمانت لے رکھی ہے، درخواست گزار عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانا چاہتا ہے، پی این آئی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے۔