ایف آئی اے میں بھرتیوں کیلئے امتحانات کے نتائج عارضی طور پر روکنے کا حکم

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھرتیوں  کیلئے لئے گئے امتحانات کے نتائج جاری کرنے سے عارضی طور پر روکنے کا حکم جاری کر دیا  ۔جسٹس اعظم خان نے شہری یاسر عرفات کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے کونسل افراسیاب احمد رانا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے بھرتیوں کیلئے   نصاب سے ہٹ کر ٹیسٹ لیا، جس سے امیدواروں کا شدید نقصان ہوا ہے۔