امریکی بحریہ کا راز بے نقاب! ایران جنگ کے دوران جیرالڈ آر فورڈ میں تباہی کی ویڈیو سامنے آگئی

امریکی بحریہ کا راز بے نقاب! ایران جنگ کے دوران جیرالڈ آر فورڈ میں تباہی کی ویڈیو سامنے آگئی

ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور مبینہ جنگی صورتحال کے دوران امریکی بحریہ کے جدید ترین طیارہ بردار جہاز USS Gerald R. Ford میں لگنے والی آگ سے ہونے والے نقصان کی نئی ویڈیو سامنے آ گئی ہے، جس نے ابتدائی سرکاری دعوؤں پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی نیٹ ورک سی این این نے ایک خصوصی ویڈیو جاری کی ہے جس میں جہاز کے اندرونی حصوں میں آگ سے ہونے والی تباہی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ ویڈیو میں جہاز کے رہائشی حصے، عملے کے کمروں اور کچھ اندرونی سہولیات کو شدید متاثر حالت میں دکھایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر امریکی بحریہ نے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا تھا اور جہاز اپنی آپریشنل صلاحیت برقرار رکھتا ہے، تاہم نئی ویڈیو کے بعد یہ تاثر سامنے آیا ہے کہ نقصان اندازوں سے کہیں زیادہ سنگین تھا۔جہاز پر موجود ایک امریکی سیلر نے میڈیا کو بتایا کہ آگ کے دوران صورتحال انتہائی خطرناک تھی اور عملے کو خدشہ تھا کہ جہاز کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ان کے مطابق کئی گھنٹوں تک ہنگامی کارروائیاں جاری رہیں اور عملے نے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی۔

سی این این کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ USS Gerald R. Ford کی مکمل مرمت میں کم از کم ایک سال لگ سکتا ہے، جس سے امریکی بحری صلاحیتوں اور تعیناتی کے نظام پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ مارچ میں ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران اس جہاز میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد امریکی بحریہ نے بتایا تھا کہ دو اہلکار زخمی ہوئے اور جہاز کو فوری طور پر محفوظ کر لیا گیا۔اب نئی ویڈیو سامنے آنے کے بعد نہ صرف نقصان کی شدت پر بحث شروع ہو گئی ہے بلکہ امریکی بحریہ کے ابتدائی بیانات اور اصل صورتحال کے درمیان فرق پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔