کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری پر تشدد، سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری پر تشدد، سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب ڈکیتی کے دوران مسلح ملزمان کی جانب سے ایک کار سوار شہری پر تشدد کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر شہری کو روک کر لوٹ مار کی۔ پولیس کے مطابق شہری کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ بھی کی، تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہا۔

ملزمان شہری سے قیمتی موبائل فون اور نقدی چھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ عوامی کالونی کی حدود میں پیش آیا، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔