230 ٹریفک حادثات،1شہری ہلاک،298زخمی

92 شدید زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا206 کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی:ریسکیو حکام 
لاہور(کرائم رپورٹر)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 230 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 298 افراد زخمی ہوئے۔92 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا206 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔