بیشتر ممالک کا اندازہ ہے اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار ہیں:امریکہ

اسرائیل کے جوہری پروگرام پر سرکاری خاموشی امریکی خارجہ پالیسی کا حصہ رہی ہے:وزیرخارجہ
واشنگٹن (آئی این پی) امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کانگریس میں ایک سماعت کے دوران اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق سوال پر واضح موقف دینے سے گریز کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک کا اندازہ ہے کہ اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں۔ ڈیموکریٹک رکنِ کانگریس خواکین کاسترو نے روبیو سے سوال کیا کہ آیا اسرائیل جوہری ہتھیار رکھتا ہے یا نہیں؟ اس سوال پر مارکو روبیو نے براہِ راست جواب دینے کے بجائے کہا کہ اس معاملے پر تفصیلی گفتگو خفیہ اجلاس میں کی جا سکتی ہے۔مارکو روبیو نے اعتراف کیا  اسرائیل کے جوہری پروگرام پر سرکاری خاموشی امریکی خارجہ پالیسی کا حصہ رہی ہے۔