ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہونا امریکہ کی پہلی ترجیح ہے:نائب صدر

 بات چیت اچھی رہی تاہم ایران صدر ٹرمپ کی معین کردہ بعض ریڈ لائنز پر بات چیت کیلئے تاحال تیار نہیں ہے،جے ڈی وینس 
واشنگٹن(آئی این پی ) نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا کی پہلی ترجیح یہ ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق  ایک بیان میں جیڈی وینس نے کہا کہ ایران سے مذاکرات کا دوسرا رانڈ بعض صورتوں میں تعمیری رہا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی پہلی ترجیح یہ ہیکہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں، اس لحاظ سے بات چیت اچھی رہی تاہم ایران صدر ٹرمپ کی معین کردہ بعض ریڈ لائنز پر بات چیت کیلئے تاحال تیار نہیں ہے۔جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ہم اس پر کام جاری رکھیں گے لیکن صدر ٹرمپ کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ جب چاہیں یہ کہہ سکتے ہیں کہ سفارتکاری اپنے فطری انجام کو پہنچ چکی ہے۔نائب صدر نے امید ظاہر کی کہ اس بات کی نوبت نہیں آئے گی، اگر ایسا ہوا تو یہ صدر پر منحصرہے جب کہ جیڈی وینس نے ریڈ لائنز کی وضاحت کرنے سے گریز کیا۔