ٹرمپ کی ٹیم کو ایران کے جوہری ہتھیار وںکے خطرے سے آگاہ کیا ہے:مشیر قومی سلامتی
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیک سلیوان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کو ایران کے جوہری ہتھیار کے خطرے سے آگاہ کیا ہے، ایران کہتا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن ہے، ایران نے یورینیئم کی افزودگی کو بڑھایا ہے۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ خدشہ ہے ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کے وعدے سے پیچھے ہٹ جائے گا۔