اندازہ تھا مذاکرات کا اختیار کابل کے پاس نہیں، خواجہ آصف

لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پہلے ہی دن اندازہ ہوگیا تھا کہ مذاکرات کا اختیار کابل حکومت کے پاس نہیں ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، طالبان نے بھارت کی پراکسی جنگ شروع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کا پورے افغانستان پر کنٹرول نہیں ہے، ایک گروپ کی زبانی یقین دہانیوں پر ہم کتنا بھروسہ کرسکتے ہیں۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جب معاہدے کے قریب پہنچتے تو ان کے کابل سے رابطے کے بعد تعطل آجاتا، پہلے دن اندازہ ہوگیا تھا کہ مذاکرات کا اختیار کابل حکومت کے پاس نہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ جب سے افغان طالبان حکومت میں آئے ہیں، ہمارے بچے شہید ہورہے ہیں، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے بھارت کی پراکسی جنگ شروع کی ہے۔