اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، اربوں روپے کی ضمنی گرانٹس پر فیصلہ متوقع

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی  کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں مختلف وزارتوں، محکموں اور سرکاری اداروں کے لیے ضمنی گرانٹس اور فنڈز کی فراہمی سے متعلق متعدد سمریوں پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے لیے 52 کروڑ 80 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری کے لیے سمری پیش کی جائے گی، جبکہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ہونے والے بم دھماکے کے شہداء￿  کے لواحقین کے لیے مالی امداد کے خصوصی پیکیج کی منظوری بھی متوقع ہے