اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس دفاعی شعبے کے منصوبوں کیلئے 50 ارب روپے پیکیج کی منظوری

 سول آرمڈ فورسزکو مزید 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے دینے ‘پاسکو کے خاتمے اوراس کیلئے خصوصی ادارہ قائم کرنے کی  بھی  منظوری  دی گئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخزانہ اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا‘ اجلاس میں وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت کیلئے 10 کروڑ 3 لاکھ ر روپے کی  منظوری دیدی گئی۔اس کے علاوہ سول آرمڈ فورسزکو مزید 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے دینے کی بھی منظوری دی گئی۔ دفاعی خدمات کے منصوبوں کیلئے 50 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظورکی گئی، پاسکو کے خاتمے اوراس کے لیے خصوصی ادارہ قائم کرنیکی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ایس پی وی کا ابتدائی ادا شدہ سرمایہ 10 لاکھ روپیے مقررکیا گیا، جبکہ پیٹرولیم ڈویژن سمری پر آف شور آئل اینڈ گیس بلاکس کی لائسنس مدت میں توسیع اور ورکنگ انٹرسٹ کی منظوری دی گئی۔غیرملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نئی مراعاتی تجاویز منظور کیں گئیں، وزارت خزانہ کے مطابق فنڈز ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کے طور پر منظور کیے گئے، یہ رقم داخلی سلامتی، بارڈر کنٹرول اور امن و امان کیلئے فراہم کی جائے گی۔