اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: دفاع کیلئے 5 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور

دفاعی اخراجات آئندہ مالی سال سے باقاعدہ بجٹ میں شامل ہوں گے:اجلاس میں فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دفاع کیلئے 5 ارب روپے سے زائد کی ٹیکنکل سپلیمنٹری گرانٹس جبکہ پنجاب میں ایس ڈی جیز پروگرام کیلئے 2 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی، دفاعی اخراجات آئندہ مالی سال سے باقاعدہ بجٹ میں شامل ہوں گے‘وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس پیر کو وزارتِ خزانہ میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویڑنوں کی جانب سے پیش کی گئی متعدد سمریوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ترقیاتی، دفاعی، ڈیجیٹل اور سماجی بہبود سے متعلق منصوبوں کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی جبکہ اہم پالیسی اور انتظامی امور پر بھی فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں دفاعی ڈویڑن کی دو الگ الگ سمریوں پر غور کرتے ہوئے ای سی سی نے موجودہ مالی سال کے دوران پنجاب میں سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گولز اچیومنٹ پروگرام (ایس اے پی) کے لیے 2 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی۔