اسلام آباد/جدہ : وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔
یہ دورہ 5 اور 6 جون پر مشتمل ہے، جس دوران وزیراعظم عیدالاضحیٰ سعودی عرب میں ادا کریں گے۔ وزیرِاعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ایک اہم ملاقات بھی اسی دن متوقع ہے۔ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری، تجارت، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود، علاقائی امن اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف سعودی قیادت کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ادا کیے گئے تعمیری کردار پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی سعودی عرب کے دورے پر موجود ہے، جو مختلف امور پر سعودی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کرے گا۔