گاڑیوں کے ٹائر اتارنے والاسنی گینگ پکڑاگیا

 تین رکنی گینگ میں خاتون امبرین بھی شامل،ملزمان کا متعدد وارداتوںکااعتراف
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دوران پٹرولنگ گاڑیوں کے ٹائر اتارنے والے سنی گینگ کے خاتون سمیت 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں سرغنہ نواز عرف سنی، مہتشم اور امبرین شامل ہیں، ملزمان سے4 عدد ٹائر، رم، جیک، بیٹری اور نقدی برآمد کر لی گئی ۔ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان نے ڈیفنس کے علاقے سے کھڑی گاڑیوں کے ٹائر اتار کر چوری کرکے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشنز کے حوالے کر دیاگیا ہے۔