لاہور(کرائم رپورٹر)شالیمار پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی موٹرسائیکل چور و ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کو شیراں والی پارک سے ٹریس کرکے حراست میں لیا۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق گرفتار ملزمان وسیم عرف چھیما اور عرفان عرف شانی مارکیٹوں اور گھروں کے باہر کھڑی موٹرسائیکلیں چوری کرکے انہیں وارداتوں میں استعمال کرتے تھے جبکہ ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہوجاتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور 2 پستول برآمد کرلیے۔