ارب پتی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ اپنی شادی کے اخراجات کے لیے والدہ سے ادھار لینے پر مجبور، وجہ کیا ہے؟

ارب پتی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ اپنی شادی کے اخراجات کے لیے والدہ سے ادھار لینے پر مجبور، وجہ کیا ہے؟

ویب ڈیسک: دنیا کے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) نے اپنی مالی حالت کے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے۔

 انہوں نے بتایا ہے کہ ذاتی طور پر ان کے پاس بہت کم رقم ہے کیونکہ وہ اپنی تمام آمدنی دوبارہ یوٹیوب کنٹینٹ کی تیاری پر خرچ کر دیتے ہیں۔مسٹر بیسٹ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ اس سال وہ تقریباً 25 کروڑ ڈالر صرف ویڈیوز بنانے پر خرچ کریں گے اور حتیٰ کہ اپنی شادی کے اخراجات کے لیے بھی انہوں نے اپنی والدہ سے رقم ادھار لی ہے۔اگرچہ ان کی کمپنیوں کی مجموعی مالیت بہت زیادہ ہے، لیکن ذاتی بینک اکاؤنٹ میں رقم کم ہونے کی وجہ سے انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے۔مسٹر بیسٹ 2022 سے جنوبی افریقی کانٹینٹ کریئٹر تھییا بوئسن کے ساتھ رشتے میں ہیں اور دونوں نے 2024 میں منگنی کی تھی، جن کی شادی جلد متوقع ہے۔