دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر، مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن)، نے اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے یکم جنوری کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ اپنی منگیتر تھیا کو انگوٹھی پیش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن میں مسٹر بیسٹ نے لکھا، "لڑکے نے بڑا کام کر ڈالا"۔یہ منگنی کرسمس کے موقع پر ہوئی تھی، جب دونوں خاندانوں کی موجودگی میں یہ خوشی کا موقع منایا گیا۔ تھیا نے بتایا کہ وہ تحائف کھول رہے تھے اور آخر میں مسٹر بیسٹ نے انہیں آنکھیں بند کرنے کے لیے کہا، کیونکہ وہ ایک سرپرائز تھا۔ اس لمحے میں تھیا نے فوراً ہاں کہہ دیا اور دونوں بے انتہا خوش تھے۔یاد رہے کہ مسٹر بیسٹ اور تھیا کی ملاقات 2022 میں جنوبی افریقہ میں ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی تھی۔ اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔