عالمی دنیا کیساتھ مسلم امہ بھی ٹس سے مس نہ ہوسکی، قائد ملت جعفریہ پاکستان کا عالمی یو م پر پیغام
اسلام آباد (آئی این پی )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں غزہ، رفاح سمیت پورا فلسطین اس وقت سامراجیت و صہیونیت کی ظلم و تشدد کی آگ کے سبب مظلومیت کی ایسی تصویر بن گیاہے جس نے واضح کردیا کہ سب سے بڑے دہشت گرد، ظالم وہی سامراج ہے جس نے نام نہاد جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر سفاکیت کی تمام حدیں پار کردی ہیں ، خواتین، بچے اور بزرگ شہری پہلے ہزاروں ٹن وزنی کارپٹڈ بمبنگ کی نذر ہوئے ، بچے کچھے مظلوموں کو امدا د کے نام پر اکٹھا کرکے ٹینکوں سے چڑھائی کردی گئی ، یہ صرف مظلوم فلسطینی زندہ درگور نہیں ہوئے بل کہ انسانیت کے ساتھ عالمی ضمیر بھی دفن کردیاگیا ،عالمی حکمرانوں کے دل کیساتھ ضمیر بھی اس قدر مردہ ہوچکے کہ بے گناہ بچوں کی آہیں، سسکیاں تک نہیں سن سکتے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جارحیت کے شکار بچوں کیلئے چار جون کے عالمی دن پر اپنے پیغام اور تازہ ترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔