اڈانی گروپ کی ایرانی ایل پی جی درآمد پر امریکی تحقیقات میں اہم انکشافات

مودی سرکار نے اڈانی گروپ پر ایران سے درآمدات کے الزام میں کوئی کارروائی نہ کر کے دوست نوازی ثابت کی
نیویارک (آئی این پی)امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے اڈانی گروپ کی ایرانی پٹرو کیمیکل مصنوعات کی درآمد پر تحقیقات جاری ہیں، جس پر وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں اہم انکشافات کیے گئے۔وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اڈانی گروپ نے امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی کمپنی سے کروڑوں ڈالرز کی ایل پی جی خرید کر بھارت درآمد کی۔ امریکی بینک Wells Fargoنے اڈانی کی ایران ڈیل پر خدشات کے باعث ٹرانزیکشنز بند کر دیں۔امریکی تحقیقاتی ادارے فیکٹ فوکس نے اڈانی کے ایران کے ساتھ خفیہ کاروبار کی تصدیق کر دی۔مودی سرکار نے اڈانی گروپ پر ایران سے درآمدات کے الزام میں کوئی کارروائی نہ کر کے دوست نوازی ثابت کی، اڈانی گروپ نے ایرانی کوئلہ درآمد کر کے عالمی قوانین اور امریکی پابندیوں کی دھجیاں اڑا دیں۔ ہندنبرگ کی تحقیقی رپورٹ میں اڈانی پر سیکیورٹیز فراڈ اور سٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری کے سنگین الزامات بھی عائد کیے گئے تھے اور مودی سرکار نے اڈانی پر لگے کرپشن الزامات پر پردہ ڈالنے کی بھرپور کوشش کی۔عالمی میڈیا نے مودی اور اڈانی کے گٹھ جوڑ کو بھارت کی جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیا۔ مودی کے اقتدار میں اڈانی کی دولت میں غیرمعمولی اضافہ سامنے آیا جس پر خود بھارتی اپوزیشن نے سوال اٹھائے۔