نئی دہلی(آئی این پی)بھارت کے اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی پر امریکا میں ایک مبینہ سکیم کے تحت 250 ملین ڈالر سے زیادہ رشوت دینے اور سکیم کو امریکی سرمایہ کاروں سے چھپانے پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔گوتم اڈانی نے امریکا کے حالیہ صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد امریکا میں دس ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا