کینیا کا بھارت کے اڈانی گروپ سے معاہدے فوری ختم کرنے کا اعلان

 نیروبی(آئی این پی )کینیا کے صدر ولیم روٹو نے بھارت کے مشہور اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی پر امریکا میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد گروپ کو مرکزی ایئرپورٹ کا کنٹرول دینے کے کاروباری معاہدے اورتوانائی کے سودے منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیا کے صدر ولیم روٹو نے قوم سے خطاب میں کہا کہ اڈانی گروپ سے معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ ہماری تحقیقاتی ایجنسیوں اور شراکت دار ممالک کی طرف سے فراہم کردہ نئی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔