نئی دہلی(آئی این پی ) امریکا میں جاری تحقیقات کے باعث بھارتی صنعتکار گوتم اڈانی اور ان کے گروپ کو درپیش قانونی مسائل ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جس سے بھارت کی حکومت کو سفارتی اور سیاسی دبا کائو سامنا ہے ۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں ہونے والی تحقیقات میں اڈانی گروپ پر تقریبا 250 ملین ڈالر کی مبینہ رشوت خوری اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں، جس سے بھارت کی بین الاقوامی ساکھ پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔عالمی جریدے بلومبرگ کے مطابق اڈانی گروپ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے امریکا میں رشوت خوری، فراڈ اور سیکیورٹیز قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کے مقدمات کی زد میں ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے طویل عرصے تک اڈانی اور ان کے قریبی رشتہ داروں کو امریکی قانونی کارروائی سے بچانے کی کوششیں کیں، تاہم امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) نے تحقیقات کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا