بھارت میں کرپشن کی نئی تاریخ رقم،امبانی اور اڈانی کی دولت میں کئی گنا اضافہ

 ہنڈن برگ رپورٹ میں اڈانی گروپ پر فراڈ  اور دھوکہ دہی کے باوجود بچایا گیا
نئی دہلی (آ ئی این پی )کرپٹ اور رشوت خور مودی  کے دور میں بھارت میں کرپشن کی ایک سے بڑھ کر ایک مثال ملتی ہے۔ سفاک مودی  اور اڈانی ، امبانی  گٹھ جوڑ نے بھارت کے عوام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا  ۔ بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق مالی کرپشن، ادارہ جاتی تباہی، بدعنوانی، مذہبی تقسیم، سیاسی انتقام، بلڈوزر کلچراور نفرت بھارت کی پہچان بن چکی ہے۔مودی کے دور حکومت میں  کرپشن مسلسل بڑھ رہی ہے اور کوئی اس کا پوچھنے والا نہیں۔ بھارت میں نفرت، تقسیم، مذہبی تعصب اور سماجی کرپشن حکومتی سرپرستی میں عام ہو چکی ہے۔بھارت میں معاشی، سماجی، مذہبی، عدالتی، انتخابی، ادارہ جاتی اور ماحولیات تک ہر شعبہ  کرپشن کی لپیٹ میں ہے