مئی میں بھارتی حکام نے تقریبا 3.9 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کے فنڈز سے اڈانی گروپ کو منتقل کی
نئی دہلی( آئی این پی ) امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور معروف بزنس مین گوتم اڈانی کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے عوامی فنڈز کو اپنے قریبی سرمایہ کار اڈانی گروپ کی کمپنیوں کو منتقل کر کے کرپشن کو فروغ دیا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مئی میں بھارتی حکام نے تقریبا 3.9 ارب ڈالر (تقریبا 1.08 کھرب بھارتی روپے) کی سرمایہ کاری لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کے فنڈز سے اڈانی گروپ کو منتقل کی۔ اس سرمایہ کاری کا مقصد اڈانی گروپ کے بڑھتے ہوئے قرضوں اور مالی مشکلات کو سہارا دینا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اڈانی کی بندرگاہوں کی ذیلی کمپنی کو قرضوں کی تجدید کے لئے 585 ملین ڈالر کے بانڈز جاری کرنے تھے، جو مکمل طور پر ایل آئی سی نے خریدے