ٹورنٹو کے نواحی علاقے میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 6زخمی

ٹورنٹو (آئی این پی) ٹورنٹو کے نواحی علاقے لارنس ہائٹس میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 6زخمی ہوگئے۔کینیڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص کے بارے میں پولیس نے معلومات ظاہر نہیں کیں۔میئر ٹورنٹو اولیویا چاو نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ فائرنگ کاواقعہ پریشان کن ہے۔