امراواتی(آئی این پی)بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں پیاز بم پھٹنے سے 1شخص ہلاک اور 6زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق پیاز بم دیوالی کے تہوار کے لیے خاص پٹاخہ سمجھا جاتا ہے۔آندھرا پردیش میں 2موٹر سائیکل سوار افراد پیاز بم کی کھیپ لے جا رہے تھے کہ ایک مقامی مندر کے قریب موٹر سائیکل گڑھے سے ٹکرا گئی،اس دوران پٹاخے موٹر سائیکل سے گر کر پھٹ گئے، جس مقام پر پٹاخے موٹر سائیکل سے گرے وہاں گلی میں دیگر 6 افراد بھی کھڑے تھے جو دھماکے کی زد میں آ گئے۔