ہیلی کاپٹر پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب کے دوران گرا،دوپائلٹوں سمیت 12افراد سوارتھے
کولمبو(آئی این پی)سری لنکا میں ایئر فورسز کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6افراد ہلاک ہوگئے، دو پائلٹوں سمیت 12افراد سوار تھے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں ایئر فورسز کا ہیلی کاپٹر پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 6افراد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے۔میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 2پائلٹوں سمیت 12افراد سوار تھے،6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔