واقعہ ہریدوار شہر میں گنگا کے کنارے واقع مانسا دیوی مندر کی سیڑھیوں پر پیش آیا،بھارتی میڈیا
نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ کے ایک مشہور ہندو مندر میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 6 افراد کچل کر ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھگدڑ کا یہ واقعہ ہریدوار شہر میں گنگا کے کنارے واقع مانسا دیوی مندر کی سیڑھیوں پر پیش آیا، جہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے، اور اس واقعے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔سینئر پولیس افسر پرمندر دوبھال نے اے ایف پی کو بتایا کہ 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 29 سے زائد زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ امداد اور بچا ئوکی کارروائیاں جاری ہیں۔