مودی کا اظہار افسوس، ریاست آندھرا پردیش حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے تروپتی مندر میں بھگدڑ مچنے سے چھ افراد ہلاک اور40کے قریب ز خمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تروپتی میں سالانہ ویکنٹھ درشن ٹکٹ کائونٹر پر ہجوم میں افرا تفریح مچ گئی جب تروملا تروپتی دیوستھانم (ٹی ٹی ڈی) نے ویکنتھا ایکادشی 2025 کے لیے آن لائن بکنگ اور ٹکٹوں کی ریلیز کا آغاز کیا۔ حادثے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آندھرا پردیش کے تروپتی میں بھگدڑ مچنے اور لوگوں کی ہلاکت پر مجھے افسوس ہے۔۔آندھرا پردیش حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔