پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
اس دوران قومی ٹیم کی قیادت شاہین آفریدی کریں گے، جبکہ دورہ بنگلا دیش پروگرام کے مطابق ہوگا۔پاکستانی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے 9 مارچ کو کراچی سے روانہ ہوگی، جبکہ قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان چند دنوں میں چیئرمین محسن نقوی کی منظوری سے کیا جائے گا۔سیریز کے میچز 11، 13 اور 15 مارچ کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔