کریٹکس چوائس ایوارڈز 2026: جمی کِمل نے بہترین ٹاک شو ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ پر طنز کیا

کریٹکس چوائس ایوارڈز 2026: جمی کِمل نے بہترین ٹاک شو ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ پر طنز کیا

کریٹکس چوائس ایوارڈز 2026 میں بہترین ٹاک شو کا اعزاز حاصل کرنے والے  کامیڈین اور میزبان جمی کِمل نے ایوارڈ وصولی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اپنی تقریر میں جمی کِمل نے کہا کہ وہ اپنی کامیابی کے سفر میں ساتھ دینے والے تمام افراد، خصوصاً مشکل وقت میں حمایت کرنے والوں کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے رائٹرز، اداکاروں، پروڈیوسرز اور یونین ممبرز کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا، اور کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کو ہم معمولی چیز نہیں سمجھتے۔ٹرمپ پر طنز کرتے ہوئے جمی کِمل نے کہا:"میں اپنے صدر ڈونلڈ جینیفر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جن کے بغیر ہم آج رات خالی ہاتھ گھر جا رہے ہوتے۔ آپ کے روزانہ کے یہ بے وقوفانہ اقدامات واقعی یادگار رہے ہیں۔"

جمی کِمل نے اس موقع پر ان مشہور شخصیات کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سال کے آغاز میں ان کی حمایت کی تھی، جب اے بی سی نے ان کا طویل عرصے سے نشر ہونے والا لیٹ نائٹ شو بند کر دیا تھا۔آخر میں جمی کِمل نے کہا کہ وہ بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ دوبارہ آن ایئر ہو کر ان تمام معاملات پر بات کریں، اور ساتھ ہی حاضرین اور سپورٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔