بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان کے بارے میں ایک نیا نجومی پیشگوئی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
معروف نجومی سُشیل کمار سنگھ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں کہا ہے کہ سال 2026 دونوں سپر اسٹارز کے کیریئر اور ذاتی زندگی میں اہم تبدیلیوں کا سال ثابت ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان آنے والے برسوں میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کی روحانی وابستگی اور منظم طرزِ زندگی انہیں ترقی کی راہ پر گامزن کر رہا ہے۔ ان کے مطابق، شاہ رخ کے ساتھ ایک روحانی طاقت ہے جو انہیں مسلسل آگے بڑھا رہی ہے۔اس کے برعکس، سُشیل سنگھ نے سلمان خان کے لیے سخت چیلنجز کی پیشگوئی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سلمان خان کا وقت سازگار نہیں، اور انہیں صحت کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ سلمان اس سال بڑے فلمی کارنامے انجام نہیں دے پائیں گے۔
یہ پیشگوئی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کچھ ماہ قبل ایک اور نجومی، گیتانجلی سکسینہ، نے بھی سلمان خان کے لیے سال بھر کی مشکلات کی وارننگ دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2026 میں سلمان کو صحت یا حفاظت سے متعلق خطرات، حادثہ یا سرجری کا سامنا ہو سکتا ہے، مگر ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ وہ حالات سے بحفاظت نکل آئیں گے۔اداکار سلمان خان نے حال ہی میں اپنی بیماری، ٹرائی جیمینل نیورالجیا، کے بارے میں بھی بتایا ہے۔ انہوں نے ایک ٹاک شو میں کہا کہ یہ عارضہ روزمرہ زندگی کو بہت متاثر کرتا ہے اور کھانے میں بھی تکلیف ہوتی ہے۔ سلمان خان آخری بار فلم «سکندر» میں نظر آئے تھے۔