ملک میں گراس روٹ سطح پر فٹ بال کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کی بہت ضرورت ہے۔ راجہ محمد اشتیاق

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے رکن کانگریس اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر راجہ محمد اشتیاق نے کہا ہے کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر فٹ بال کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کی بہت ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دور نہیں کہ جب پاکستان کا فٹ بال پٹری پر چڑھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں گراس روٹ سطح پر فٹ بال کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اورملک کھیلوں کی ترقی کے لئے فیڈریشنز کے ساتھ ساتھ ضلعی اور صوبائی ایسوسی ایشنز کو بھی اپنی اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں راجہ محمد اشتیاق نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔